امریکا ایران کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا؛ کڑی شرائط رکھ دیں

امریکا کے ساتھ مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہونا تھے لیکن ایران نے عمان میں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

جنگ کی گھن گھرج کے دوران بالآخر امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ تک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، خطّے میں پراکسی گروہوں کی حمایت، اور ایرانی عوام کے ساتھ بے رحمانہ سلوک جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آنے چاہئیں۔

مارکو روبیو نے مزید بتایا کہ ایران پہلے ترکیہ میں جمعہ کے روز مذاکرات کے لیے متفق ہوا تھا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گیا اور عمان میں مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اب بھی جمعہ کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے موضوع اور مقام میں تبدیلی کی درخواست کرتے ہوئے ایران نے خواہش طاہر کی ہے کہ مذاکرات صرف جوہری امور تک محدود رہیں اور عمان میں ہوں۔

تاہم اب تک امریکا کا اصرار یہی رہا ہے کہ مذاکرات استنبول میں ہوں اور اس میں صرف جوہری پروگرام کو زیرِ بحث نہ لایا جائے۔

 

 

Load Next Story