راولپنڈی: سزا یافتہ اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا

قیدی بابر سلیم کو خرابی صحت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا تھا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منشیات کیس میں سزا یافتہ قیدی انتقال کرگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی بابر سلیم کو خرابی صحت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی بابر سلیم دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگیا۔ 

جیل ذرائع کے مطابق بابر سلیم چکوال کا رہائشی تھا اور  تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار تھا۔

Load Next Story