پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا بنگلادیشی فاسٹ بولر سے معاہدہ
پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔
مستفیض الرحمان اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
Fizzzzzz 💚
Our Bangladeshi brother, @Mustafiz90, picked in 2016 and 2018, is now our direct signing and finally back with the family. Once a Qalandar, always a Qalandar. 🫂
Amount spent on DS: PKR 6.44 Crore 💰#Number1TeamForAReason #QalandarDilSe pic.twitter.com/rLMTJB6ybh— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 5, 2026
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے۔