’ سیفٹی راڈ نہ لگائی تو بائیک بند ہوگی‘ مریم نواز کے ساتھ شہریوں کی سیلفیاں

مریم نواز نے ننھے بچے سے مصافحہ کیا اور پیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا، شہریوں نے مریم نواز کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

مریم نواز نے گاڑی روک کر لبرٹی چوک پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، یہ حفاظتی اقدامات آپ کی حفاظت کےلئے ہی ہیں۔

Load Next Story