کراچی، پولیس کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر مقیم 5 افغان شہری گرفتار
شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف خصوصی کارروائی جاری رکھی ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں پانچ افغان باشندے بغیر کسی شناختی دستاویز کے حراست میں لیے گئے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں شمس اللہ، محمد اکبر، عطاء محمد، عبدالہادی اور بخت اللہ شامل ہیں، جنہیں مقامی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم پایا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کارروائی جاری ہے اور دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی مقیم افراد کی شناخت اور حراست کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔