نوجوان نسل ہی اس ملک میں موسمیاتی انقلاب لے کر آسکتی ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی

نوجوان نسل کو پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ٹیکنالوجی اور سرمایہ فراہم کیا جائے گا، مصدق ملک

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سمت دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی اس ملک میں موسمیاتی انقلاب لے کر آسکتی ہے۔ فن لینڈ نے اپنے جنگلات بچانے کیلئے انقلابی کام کیے۔ دس سال پہلے شنگھائی اور بیجنگ دنیا کے آلودہ ترین شہر تھے۔ آج چین دنیا کا سب سے بڑا گرین انرجی کا سپلائر ہے

مصدق ملک نے کہا کہ چین نے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر آلودگی پر قابو پایا۔ حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے گرین فیلڈ پروگرام بنایا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اور بین الاقوامی ادارے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ٹیکنالوجی اور سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

Load Next Story