لاہور میں بسنت منانے کیلیے کراچی سمیت دیگر شہروں سے آنے والوں کا شدید رش، پروازیں فل

بسنت کی تقریبات کے لیے درکار اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے

پنجاب میں آخری مرتبہ بسنت کا تہوار 2009 میں منایا گیا تھا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور میں بسنت منانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے، جس کے باعث فضائی سفر اور دیگر انتظامات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی، دبئی، شارجہ اور قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ہو چکی ہیں، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں اوور لوڈ ہو گئیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی بیشتر پروازیں پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے باعث کراچی سے لاہور آنے کے فضائی کرایوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر مسافروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق باربی کیو کا سامان، کوئلہ اور لکڑیاں مہنگی ہو چکی ہیں اور کئی اشیاء عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بسنت کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب مہنگائی نے جشن منانا مشکل بنا دیا ہے، سوال یہ ہے کہ بڑھتی قیمتوں میں بسنت کیسے منائی جائے۔

متعلقہ

Load Next Story