ایران جانتا ہے معاہدہ نہ کیا تو نتائج بہت سنگین ہونگے، ٹرمپ

حالیہ مذاکرات مسقط، عمان میں عمان کے ثالثی کردار میں ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے پھر شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کو “بہت اچھا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی وفود اگلے ہفتے ایک اور اجلاس کریں گے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

حالیہ مذاکرات مسقط، عمان میں عمان کے ثالثی کردار میں ہوئے، جس میں امریکی وفد اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بھی سمجھتا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نتائج “بہت سنگین” ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے بھی مذاکرات کو “اچھا آغاز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہے۔

Load Next Story