خواتین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، دِل دہلا دینے والی فوٹیجز سامنے آ گئیں
خواتین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کی دل دہلا دینے والی فوٹیجز سامنے آ گئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور کی حدود میں فریقین کے درمیان خواتین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ایک فریق گاڑی میں اچانک آتا ہے، تو دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگتے ہیں، اس دوران ایک مسلح شخص مخالف فریق کے فائرنگ کرنےو الے شخص پر اندھا دھند گولیاں برسانے کے ساتھ اس پر تشدد بھی کرتا ہے۔
2 ملزمان گرفتار
بعد ازاں پولیس نے تھانہ شاہ پور مہمند آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خواتین کے تنازع میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے نام سراج اور ضیا ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔