ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر جج کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، اعلامیہ

پشاورہائیکورٹ نے  ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

دورانِ کارروائی ملزم افسر کے خلاف جرم اور الزامات ثابت ہوئے۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

Load Next Story