اسلام آباد؛ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ جامعہ الصادق جی نائن میں ادا کی گئی۔
امام بارگاہ جامعہ الصادق کے خطیب شیخ محمد شفا نجفی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ جی نائن جامعہ الصادق میں چار شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
کل 43 شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ امامیہ سکاوٹس نے شہدا کو سلامی پیش کی۔