کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا نے برہنہ تصاویر پر خاموشی توڑ دی
کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے برہنہ فیشن سے متعلق دعوؤں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ برہنہ انداز میں نظر آنے کا فیصلہ میرا اپنا ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے بالآخر اپنے متنازع فیشن انتخاب پر خاموشی توڑ دی۔
ایک انٹرویو میں 31 سالہ آرکیٹیکٹ نے اپنے ملبوسات کے انتخاب کے پیچھے موجود سوچ پر روشنی ڈالی۔
البتہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے لباس کے حوالے سے 48 سالہ ریپر کانیے ویسٹ سے رائے ضرور لیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر مل کر میرے لباس پر کام کرتے ہیں، یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے، ایسا کبھی نہیں تھا کہ مجھے کچھ کرنے کا حکم دیا گیا ہو۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایک سال بعد سامنے آیا ہے، جب ہارٹ لیس گلوکار کی اہلیہ نے 2025 گریمی ایوارڈز میں مکمل برہنہ لباس پہن کر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی، جس پر شدید تنقید بھی ہوئی تھی۔
کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری نے 20 دسمبر 2022 کو کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ایک خفیہ تقریب کے دوران قانونی طور پر شادی کی تھی۔
اس سے قبل جنوری 2023 میں دونوں کو پہلی بار بیورلی ہلز کے والڈورف آسٹوریا ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ شادی ریپر کانیے ویسٹ اور کم کرادشین کی لیحدگی کے صرف ایک ماہ بعد ہوئی تھی۔