امریکا؛ ماہر باورچی نے ریسٹورینٹ کے گرم ڈیپ فرائیر میں کود کر جان دیدی
باورچی نے گرم تیل سے بھرے ڈیپ فرائیر میں چھلانگ لگا کر جان دیدی
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ویلیمز پورٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں ماہر کُک نے باورچی خانے میں گرم تیل سے بھرے ڈیپ فرائیر میں چھلانگ لگا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر کُک نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتار کر سر کے بل گرم تیل سے بھرے ڈیپ فرائیر میں کود گیا۔
پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے اس واقعے کو خودکشی کی کوشش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
موقع پر ریسٹورینٹ کے ایک اور ملازم نے اسے روکنے کی کوشش کی جس کے دوران وہ بھی زخمی ہوگیا۔
ریسٹورینٹ انتظامیہ نے واقعے کی مزید تفصیلات عام نہیں کیں لیکن متاثرہ شخص کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔
اس واقعے کے بعد ریسٹورینٹ کو چند روز کے لیے بند کر دیا گیا لیکن پھر کھول دیا گیا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذہنی صحت کے مسائل اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بہتر معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔