لاہور؛ بسنت کا تیسرا دن، پتنگ بازی کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

دس سالہ عمار چھت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا

لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ میں ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ عمار کے نام سے ہوئی ہے۔ عمار بارہ دری روڈ پر پتنگ لوٹنے کے چکر میں گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوا۔

دس سالہ عمار چھت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اسی طرح بلال گنج کے علاقہ میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

بچہ سائیکل چلا رہا تھا کہ اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچے کو فوری طبی امداد دی گئی۔ زخمی بچے کے گلے پر ٹانکیں لگے ہیں۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Load Next Story