پاکستان کی فارما صنعت میں تاریخی سنگِ میل، عالمی معیار کے جدید پیداواری پلانٹ کا آغاز

یہ منصوبہ صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے

ایس آئی ایف سی کے جامع فریم ورک کے تحت فارما صنعت کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا سلسلہ  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے اسپیشل اکنامک زونزمیں "گرین فیلڈ صنعت کاری" کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔ ہائی نون لیبارٹریز نےحال ہی میں "پروجیکٹ فورس "کے تحت  پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔

ہائی نون لیبارٹریز کی یہ پیش رفت ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور برآمدی امکانات کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی معیار کے گرین فیلڈ فارما منصوبوں کا آغاز، صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے۔

Load Next Story