خصوصی افراد کو خود مختار بنانے کا مشن؛ مریم عبداللہ کے عزم اور حوصلے کی داستان

مریم عبداللہ کی طرح ہزاروں معذور افراد ایس سی او کے تعاون سے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہے ہیں

ایس سی او مظفرآباد فری لانسنگ حب خصوصی افراد کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

مظفرآباد کی مریم عبداللہ کے عزم کی بھی ایک کہانی اِسی مقصد سے جُڑی ہے جسے ایس سی او نے خواب دیکھنے کے لیے نئی امید دی۔

مریم عبداللہ نے ایس سی او فری لانسنگ حب کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی معذوری میری روزمرہ زندگی کی سب بڑی رکاوٹ اور محرومی رہی ہے۔

مریم نے مزید کہا کہ ہم ایس سی او کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے جدید کمپیوٹر سینٹر قائم کیا۔

مریم عبداللہ کی طرح ہزاروں معذور افراد ایس سی او کے تعاون سے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔

Load Next Story