دیر لوئر میں گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کا تعلق قصور پنجاب سے ہے
دیر لوئر کے علاقے تالاش میں سبزی سے بھری گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیرلوئر میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد گاڑی میں پھنس گئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق قصور پنجاب سے ہے جبکہ لاشیں آبائی علاقہ کو روانہ کردی گئی ہیں۔