پنجاب میں گیدڑ کے حملے میں دو بچے شدید زخمی
واقعہ شہر رینالہ خورد کے نواحی گاؤں اسلام پور میں پیش آیا
پنجاب میں گیدڑ کے حملے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گیدڑ نے دو بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔
یہ افسوس ناک واقعہ شہر رینالہ خورد کے نواحی گاؤں اسلام پور میں پیش آیا جہاں جنگلی گیڈر کے حملے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ غلام فرید اور 8 سالہ ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔