سابق ٹیسٹ و فرسٹ کلاس پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ طویل علالت کے بعد لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق ذاکر بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
ان کے انتقال کی خبر پر کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سابق کھلاڑیوں، شائقین اور مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذاکر بٹ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا نمایاں نام تھے اور اپنی کارکردگی کے باعث منفرد مقام رکھتے تھے۔ وہ نہ صرف اچھے کھلاڑی بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بھی رہے، جس کے باعث ان کی وفات کو قومی کرکٹ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ذاکر بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 50 فرسٹ کلاس اور 4 لسٹ اے میچز کھیلے، جہاں انہوں نے اہم مواقع پر نمایاں کارکردگی دکھا کر اپنا نام بنایا۔