کراچی؛ آوارہ کتوں کی دہشت برقرار، سگ گزیدگی کے 6 واقعات رپورٹ
فوٹو: ایکسپریس نیوز
کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار ہے جہاں ننھے بچے بھی ان کے نشانے پر آ گئے ہیں اور کورنگی میں سگ گزیدگی کے مزید 6 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز میں ہی باغ کورنگی میں سگ گزیدگی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد کو کورنگی کے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔
انڈس اسپتال میں ریبیز پریوینشن کلینک کے منیجرآفتاب گوہر نے بتایا کہ متاثرین کے زخم دھونے کے بعد انہیں گائیڈ لائنز کے مطابق ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کے چہرے، کندھے اور ہاتھ بری طرح بھنبھوڑے گئے، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ یہ ریبیڈ ڈاگ کے شکار ہوئے۔