امریکا: گمشدہ انگوٹھی 44 برس بعد مل گئی
امریکا میں ایک شخص کو 44 برس بعد اپنی گمشدہ انگوٹھی واپس مل گئی۔
مسیسپی سے تعلق رکھنے والے ڈیریئن لیڈنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 1982 میں وہ پاس کرسچین ساحل پر ایک پارٹی میں گئے تھے جہاں ان کی پاس کرسچین ہائی اسکول کی کلاس رِنگ کھو گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس کو بہت تلاش کیا لیکن انگوٹھی نہیں ملی۔ انہوں نے اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر کےساتھ بھی انگوٹھی تلاش کی لیکن انگوٹھی نہ مل سکی۔
ڈیریئن نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں فیس بک پر سیمی جیویل کا ایک میسج موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو وہ انگوٹھی مل گئی ہے۔
ڈیریئن لیڈنر نے کہا کہ جب ان کو پیغام موصول ہوا تو ان کو یقین نہیں آیا کہ 44 برس بعد وہ انگوٹھی مل گئی۔ وہ حیران تھے کہ انگوٹھی اس ہی جگہ سے ملی جہاں پر وہ کھوئی تھی۔