کراچی، ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 2 کلو سے زائد آئس برآمد

گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منشیات فروخت کرتا رہا ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے دو کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث  ملزم کو گرفتار کر کے 2 کلو آئیس برآمد کرلی۔ 

ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر شاجہاں لاشاری نے بتایا کہ انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ لاسی گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسلم کو گرفتار کر کے اس سے 2 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی آئیس اور فروختگی رقم برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منشیات فروخت کرتا رہا ہے ، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے ۔

Load Next Story