کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے نئے مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے

کراچی:

نئے مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسکے اثرات سے متعلق کراچی کے موسم کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے اثرات کراچی پر غیر معمولی طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔

کراچی کے موجودہ درجہ حرارت میں کبھی کبھار ایک تا دو ڈگری کمی ہو سکتی ہے۔

شہر میں رواں اور اگلے ماہ سردی کا کوئی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے جبکہ اگلے ایک تا ڈیڑھ ماہ دن میں حدت اور صبح و رات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں بھی کراچی کا موسم حالیہ طرز پر ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story