آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چل رہی ہے گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے، محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس معاملے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہ انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف میچ کے بائیکات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان گزشتہ روز میٹنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والئی زیادتی کے ازالے پر روز دیا تھا۔