سینیٹر فیصل واوڈا کی صدر مملکت سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا

فوٹو اسکرین گریپ

سینیٹر فیصل واوڈا نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم شریک ہوئے جبکہ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ نے بھی ملاقات کی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ترجمان صدر مملکت کے مطابق ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Load Next Story