ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے 157 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

نمیبیا کی جانب سے برنارڈ شولٹز، روبن ٹرمپلمین اور جان نکول لافٹی ایٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

نمیبیا نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ جان نکول لافٹی ایٹون 42، جان فرائیلنک 30، جے جے اسمٹ 22 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے 2،2 جبکہ فریڈ کلاسن اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Load Next Story