پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کا اعلان

کوچز کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثاب ہوگا

پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) سیزن 11 کے لیے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ کو مقرر کر دیا۔

اس موقع پر چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوٹس گبسن یارکشائر، بی پی ایل، دی ہنڈرڈ اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود  کو آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11  کے لیے ٹیم کا اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اس متعلق چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ اظہر محمود کا بین الاقوامی اور مقامی سطح پر وسیع تجربہ انہیں ہمارے کوچنگ اسٹاف کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ ان کی مہارت ہمارے بولرز کی تیاری اور پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ تقرری پشاور زلمی کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے لیے عالمی معیار کا کوچنگ سیٹ اپ اور مضبوط اسکواڈ تشکیل دے رہی ہے۔

Load Next Story