روزانہ تین کپ چائے کس خطرناک بیماری امکانات کم کر سکتی ہے؟

تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج امریکا میں 1 لاکھ 31 ہزار افراد کے صحت کے ریکارڈز کے تجزیے پر مبنی ہیں

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ تین کپ چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مرض سے بچاؤ کے لیے ابتدائی احتیاط بے حد ضروری ہے، جبکہ کیفین دماغ کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج امریکا میں 1 لاکھ 31 ہزار افراد کے صحت کے ریکارڈز کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

مطالعے میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں کیفین والے گرم مشروبات پیتے ہیں۔ بعد ازاں چار دہائیوں کے دوران ان کی یادداشت اور مجموعی صحت کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ دو سے تین کپ کیفین والی چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد کم تھا جو یہ مشروبات نہیں پیتے تھے۔ تاہم، تین کپ سے زیادہ چائے یا کافی پینے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں دیکھا گیا۔

مزید یہ کہ کیفین والی کافی پینے والوں میں دماغی صلاحیتوں میں کمی نسبتاً کم دیکھی گئی، جبکہ ڈی کیف کافی استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں انہوں نے بعض دماغی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی بھی دکھائی۔

Load Next Story