پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پلیئرز آکشن جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن جاری ہے۔
پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جس میں سے ہر ٹیم اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے گی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ ’راولپنڈی‘ کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوگی۔
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
آل راؤنڈرز عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز، محمد ذیشان میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 60 لاکھ روپے میں خرید لیا جبکہ کولن منرو، عمیر بن یوسف، کامران غلام، جارج منسی اور سعود شکیل جیسے کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا۔
محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔
حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پلیئرز آکشن کی تقریب میں آمد پر تمام فرنچائز مالکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مارخور والی اسپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔
محمد حسنین اور رومان رئیس کو کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا۔
پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے خرید لیا۔
بنگلادیش کے آف اسپنر رشاد حسین کو 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی جبکہ پاکستان کے نوجوان اسپنر مہران ممتاز کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
پاکستان کے نوجوان اسپنر فیصل اکرم کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان اسپنر عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔
پاکستانی اسپنر اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ آل راؤنڈر جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کرلیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔
پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے واپس حاصل کرلیا جبکہ خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے حاصل کرلیا۔