میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’’ برقعہ پوش بھائی‘‘گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

ملزمان اب تک 47 سے زائد چوری، ڈکیتی اور ہاؤس رابری کی وارداتیں کر چکے ہیں ، پولیس

لاہور:

میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا بھائیوں پر مشتمل برقعہ پوش گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے ٹیم کے ہمراہ 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔ بھائیوں پر مشتمل اس برقعہ پوش گروہ کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور برقعہ پہن کر خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔ ملزمان اب تک 47 سے زائد چوری، ڈکیتی  اور ہاؤس رابری کی وارداتیں کر چکے ہیں ۔

ملزمان عدیل، احمد  اور عتیق سے 2 پستول اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story