دنیا کا سب سے معمر کاکٹیل

سونی نامی اس کاکٹیل نے 32 برس اور 292 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ حاصل کیا

امریکا میں ایک خاندان کے پالتو کاکٹیل نے اس نسل کے سب سے معمر طوطے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔

سونی نامی اس کاکٹیل نے 32 برس اور 292 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ حاصل کیا (جس کی تصدیق ادارے نے اکتوبر 2025 میں کی تھی) اور گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔

امریکی ریاست الِینوائے سے تعلق رکھنے والی کاکٹیل کی مالکن جینیٹ ریچر کا کہنا تھا کہ سونی 1993 میں ان کے خاندان کا حصہ اس وقت بنا جب وہ صرف چند ہفتوں کا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے کاکٹیل کا ذخیرہ الفاظ زیادہ تھا لیکن اب وہ بس چند الفاظ استعمال کرتا ہے۔

Load Next Story