ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت پاکستان کے لیے عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورمز میں اپنی قیادت اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں  کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان نے کویت میں پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران 'ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او)' کی صدارت سنبھال لی۔ اس اجلاس میں 16 رکن ممالک کے سینئر حکام ایشیا، افریقہ اور یورپ سے شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام  شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل تعاون، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ایک عالمی فورم ہے جو ممبر ممالک میں ڈیجیٹل معیشت، انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کو فروغ دیتا ہے، ڈی سی او  میں  پاکستان کی قیادت عالمی ڈیجیٹل پالیسی میں ملک کی ساکھ مضبوط کرے گی۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورمز میں اپنی قیادت اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

Load Next Story