حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، وزیر خزانہ

حکومت پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، محمد اورنگزیب

—فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماں نے دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور جان مارک کو معاشی استحکام اور جاری اصلاحات بارے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم، کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرخزانہ نے مالی نظم وضبط اوراصلاحات جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Load Next Story