ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی اسٹیڈیم میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنک بوتل میں بھر کر بیچنے کی ویڈیو وائرل
دوسروں کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والا بھارت ایک بار پھر ناقص مینجمنٹ کے باعث تنقید کی زد میں آگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ہی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کے دوبارہ استعمال کے الزامات کو جنم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کے گئے کلپ میں کارکنوں کو گلاس میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو بوتلوں میں واپس منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مشروبات اگلے میچ میں دوبارہ فروخت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
BEWARE ⚠️ The leftovers of soft drink #ThumbsUp in paper-cups are being poured into large pet bottles and sold later. This video is recorded from Arun Jaitley Stadium, Delhi! pic.twitter.com/ET0cqWPOIk
— Deepu (@deepu_drops) February 11, 2026
آن لائن صارفین نے اس عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے حفظان صحت کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ابھی تک اس بارے میں اسٹیڈیم حکام، ڈی ڈی سی اے، بی سی سی آئی یا مشروب ساز کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے معاملے کی حقیقت واضح ہو سکے۔
تاہم وائرل کلپ نے ہنگامہ مچا دیا ہے اور شائقین صحت و حفاظت کے ضوابط کی سختی سے پیروی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔