ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کے موسکا برادرز کی دھواں دار بیٹنگ، نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں اٹلی نے موسکا برادرز کی ناقابل شکست دھواں دار شراکت سے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف باآسانی 12.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلوی نژاد اطالوی کھلاڑی اینتھونی موسکا 62 اور جسٹن موسکا 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
نیپال کی ٹیم 19.3 اوورز میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عارف شیخ 27، کپتان روہت پوڈیل 23 اور آصف شیخ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
اٹلی کی جانب سے کرشن کالوگاماگے نے 3، بین مانینتی نے 2 جبکہ علی حسن، جے جے اسمٹس اور جسپریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔