عمانی کرکٹر محمد ندیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
عمانی کرکٹر محمد ندیم نے 20 ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ وہ نصف سنچری اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے۔
اس کے علاوہ 43 سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
آئی سی سی مینز 20 ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا، 225 رنز کے جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 120 رنز بنا سکی۔
عمان کی ٹیم میچ تو ہار گئی لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران 43 سالہ عمانی بیٹر محمد ندیم نے ففی اسکور کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل 2024 کے ٹی ٹوئنٹی رلڈکپ میں پاکستان کے محمد رضوان نے بھی کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔
43 سال اور 161 دن کی عمر میں محمد ندیم کسی بھی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ففٹی بنانے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے اپنی مخالف ٹیم سری لنکا کے کوچ سنتھ جے سوریا کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی عمر 39 سال اور 345 دن تھی جب انہوں نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 81 رنز بنائے تھے۔
At 43 years and 161 days, Mohammad Nadeem becomes the oldest to score a fifty at any men's T20 World Cup 👴
He surpasses Sanath Jayasuriya - his opposition's coach - who was 39 years and 345 days old when he scored 81 against the West Indies in 2009 pic.twitter.com/jDpvRynp43