ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی

نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی

فوٹو کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کے 8ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی، انڈیا کے 210 رنز ہدف کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز تک محدود رہی۔

بھارت اور نیمیبیا کی ٹیمیں نئی دہلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 جبکہ پانڈیا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کے سنجو سیمسن 25 کے مجموعی اسکور پر 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسکے بعد ایشان کشن اور تلک ورما نے ذمہ دارانہ دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 104 پر پہنچایا توایشان کشن 61 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے تیز ترین نصف سنچری مکمل کی۔

پھر 25 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر تلک ورما اور سنجے کمار یادوو 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یوں 124 پر بھارت کی چار وکٹیں گر گئیں۔

اس کے بعد 205 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا 28 گیندوں پر 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پھر شوم دوبے 23 رنز بناکر 205 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد 206 پر اکسر پٹیل اور رنکو سنگھ جبکہ 209 رنز پر ارشدیپ سنگھ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے پانچ کھلاڑی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کا تعاقب

نمیبیا کی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی وکٹ 33 پر گری، اس کے بعد 67، 86، 86، 88 پر بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ گری۔

94 کے مجموعی اسکور پر چھٹی، 111 پر ساتویں جبکہ 116 آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ گری۔

نمیبیا کے لورین سٹینکیمپ 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ بھارت کی جانب سے ورن چکرورتی نے 3، ہاردک پانڈیا اور اکسر پٹیل نے دو دو اور ارشدیپ، شیوم ڈوبے اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Load Next Story