اونٹوں کا مقابلہ حسن، خوبصورتی کیلئے بوٹوکس کے استعمال پر کئی اونٹ مقابلے سے باہر

عمان میں حال ہی میں مالکان کی جانب سے بوٹوکس انجکشن لگانے پر اونٹوں کو مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا، رپورٹ

فوٹو: گارجین/فائل

مقابلہ حسن اور خوب صورتی بڑھانے کے لیے بوٹوکس جیسی مصنوعی کاسمیٹکس کا استعمال صرف انسانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب اونٹ بھی خوب صورت نظر آنے کے لیے مختلف کاسمیٹکس کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد ہوا جبکہ درجنوں اونٹوں کو صرف اس لیے مقابلے سے باہر کردیا گیا کہ انہیں خوب صورت بنانے کے لیے بوٹوکس کا استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں ہونے والے مقابلہ حسن میں درجنوں اونٹوں کو بوٹوکس انجکشن کے استعمال پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

عرب اور خلیجی ریاستوں میں اونٹ کو عزت اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اونٹوں کا مقابلہ حسن باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے اور اسی سلسلے میں حال ہی میں عمان میں اونٹوں کے درمیان حسن کا مقابلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں منعقدہ مقابلے میں درجنوں اونٹوں کو مقابلے میں شرکت سے اس لیے روکا گیا تھا کیونکہ ان کے مالکان نے ان کی خوب صورتی مصنوعی طور پر بڑھانے کے لیے بوٹوکس انجکشن لگائے تھے۔

میڈیا نے بتایا کہ سالانہ مقابلہ حسن میں مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال میں تقریباً 20 اونٹ باہر ہوگئے تھے۔

عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد کرنے والی تنظیم نے اونٹوں کو خوب صورت دکھانے کے لیے اس طرح کے مصنوعی طریقے اپنانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے، اسی لیے ماضی میں سعودی عرب میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Load Next Story