پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، متعدد افسران کو ریلیو کرنے کے احکامات

ندیم بلوچ کو صادق آباد سے ریلیو کر کے حکومتِ سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی

فوٹو: فائل

لاہور:

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ متعدد افسران کو ریلیو کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالباسط صدیقی کو اے سی ماڈل ٹاؤن لاہور کے عہدے سے ریلیو کر کے حکومت سندھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عبدالسمیع شیخ کو جہلم سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح حافظ محمد آفتاب اشرف (ڈی جی پی ای آر اے کے ڈسپوزل پر) کو جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ فاطمہ ارشد کو اے سی لاہور کینٹ سے تبدیل کر کے سروسز ونگ S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سنبل کو اے سی راوی لاہور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ مقرر کیا گیا ہے۔

حمیرا شاہ کو شجاع آباد سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ثناء کو کوٹلی ستیاں سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مقرر کیا گیا ہے۔

محمد تیمور عادل (سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن) کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں ندیم بلوچ کو صادق آباد سے ریلیو کر کے حکومتِ سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عمران رسول کو ظفر وال سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات کیا گیا ہے۔

سید قیصر عباس کو لاہور صدر سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال مقرر کیا گیا ہے اور عابد ممتاز خان کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور صدر تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت نے یسریٰ سہیل بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور، جبکہ ماہم مشتاق (اے سی ساہیوال، سرگودھا) کو عہدے سے ہٹا کر ایڈمنسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی جگہ شمس الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا) تعینات کیا گیا ہے۔

جواد حسین ملک کو پنڈی بھٹیاں سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کیا گیا ہے۔

عائشہ ظفر کو کہوٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور شیریں گل کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح احمد شیر کو سرگودھا اور بعد ازاں کھاریاں تعینات کیا گیا، جبکہ مرزا راحیل بیگ کو سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔

میر رومان خلیل کو کوٹ ادو سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فاروق محمود جنجوعہ کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے۔

رب نواز کو نارووال سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور وسیم عباس کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال مقرر کیا گیا ہے۔

انعم علی خان کو رینالہ خورد سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صائمہ نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کیا گیا ہے۔

عائشہ بدر کو حضرو سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ عمران رفیق (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور ڈسپوزل) کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو مقرر کیا گیا ہے۔

صفا عابد کو دینہ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ محمد تیمور خان کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح عتیقہ عنایت کو شاہکوٹ سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اقراء ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ارم شہزادی کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور فاروق اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔

محبوب اقبال کو کرور لال عیساں سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ اصغر علی کو اسسٹنٹ کمشنر کرور لال عیساں مقرر کیا گیا ہے۔

شاہد اقبال کو خیرپور سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محمد انیس خان بھٹی کو اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں محمد زاہد اقبال کو ملتان صدر سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، جبکہ وقاص ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر تعینات کیا گیا ہے، اور فیض فرید کو ڈیرہ غازی خان سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Load Next Story