صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنگلادیش میں انتخابی کامیابی پر نئی قیادت کو مبارکباد، تعاون کا عزم
صدر مملکت اور وزیراعظم نے بنگلادیش میں انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے تعاون کا عزم کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری ووٹوں سے انتخابی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بنگلادیش کے عوام کو بھی کامیاب اور پُرامن انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
🇵🇰🇧🇩 President Asif Ali Zardari felicitates Tarique Rahman on BNP’s landslide victory and congratulates the people of Bangladesh on their successful, peaceful polls. Pakistan reaffirms strong support for democratic partnership and shared progress ahead. @trahmanbnp @bdbnp78
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 13, 2026
آصف زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق الرحمن کو بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
I extend my warmest felicitations to Mr. Tarique Rahman on leading the BNP to a resounding victory in the Parliamentary elections in Bangladesh. I also congratulate the people of Bangladesh on the successful conduct of the elections.
I look forward to working closely with the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2026
انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا و اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔