انسدادِ دہشت گردی اور عالمی شراکت داری میں پاکستان کا ابھرتا کردار
امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کی عکاس ہے۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی طرف سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری جان مارک پومر شائم اور ناظم الامور نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں امریکی عہدیداروں نے انسداد دہشتگردی اور مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے پاکستانی اقدامات کو سراہا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی عہدیداروں نے پاکستان کی جانب سے غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا، امریکی عہدیداروں کی پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
امریکی کاروباری اداروں کے لیے محفوظ اور پرامن عملی ماحول قائم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔