بلال قریشی کا احمد شہزاد سے متعلق پی سی بی سے بڑا مطالبہ
پاکستانی اداکار بلال قریشی نے پاکستان کرکٹ بورد (پی سی بی) سے کرکٹر احمد شہزاد کو ایک موقع دینے کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ ایڈیشن میں منتخب نہ ہونے پر شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اب تک کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ نہیں لی اور ان کا شکوہ ہے کہ بورڈ انہیں مواقع فراہم نہیں کررہا، یہاں تک کہ انہیں پی ایس ایل میں بھی منتخب نہیں کیا جاتا۔
وائرل ویڈیو میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کی وننگ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ تین سال سے لیگ سے باہر ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟
Ahmad Shahzad got emotional during the show "Harna Mana Hai "
Do you agree with him ?
Don't you think k abi b kahin na kahin Ahmad Shahzad main cricket baki hai?
Yar is bandy ny 18 19 saal cricket ko diye humara national hero hai zyadti mat karo🙏
@TheRealPCB @MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/8buXc3SHhjاحمد شہزاد نے کہا ’مجھے اپنے لیے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں‘۔
احمد شہزاد یہ کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ ’سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا اب 9 سال کا ہوگیا ہے اور وہ مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے‘۔
میزبان تابش ہاشمی یہ صورتحال دیکھ کر فوری طور پر اپنی سیٹ سے اٹھ کر احمد شہزاد کے پاس پہنچے اور انہیں گلے لگاکر تسلی دی۔
آنکھوں سے جاری اشک پوچھتے ہوئے احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ’بیٹا میرے ساتھ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے‘۔