پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست ہوگئی
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست ہوگئی، ہوبارٹ میں آسٹریلیا نے تین صفر سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستانی ٹیم دوسرے مرحلے کا آخری میچ کل جرمنی سے کھیلے گی۔
ہوبارٹ میں پاکستان آسٹریلیا دوسری بار میدان میں اترے، پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں بہتر کھیل پیش کیا۔ چودہویں منٹ میں گوورز بلیک نے گول کرکے آسٹریلیا کو برتری دلائی۔
ہاف ٹائم تک یہ ہی اسکور رہا، تیسرے کوارٹر میں چونتیس منٹ میں امپائر نے پاکستان کے خلاف پنالٹی اسٹروک دیا جس پر گوورز بلیک نے برتری کو دوگنا کردیا، بیالیس ویں منٹ میں ویل جیک نے سکور تین صفر کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے تین دو سے ہرایا، جرمنی نے پانچ دو سے فتح پائی تھی، اب جرمنی کے ساتھ دوسرا میچ ہفتے کو ہوگا۔