ایک غلطی نے امریکی شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے

10 فروری کی قرعہ اندازی میں شہری کا 2 لاکھ 91 ہزار ڈالر کا انعام نکلا

امریکا میں ایک شخص نے ایک غلطی سے لاکھوں ڈالر جیت لیے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوون لیک سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ جب وہ رولنگ کیش 5 لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے تو ان سے ایک غلطی ہوئی جس سے وہ لاٹری جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سات لگاتار دنوں کے لیے اپنے مخصوص نمبروں کی لاٹری خریدتے ہیں لیکن اس بار حادثاتی طور پر ایک ٹکٹ ان کے منتخب کردہ نمبروں کا تھا جبکہ باقی چھ کے نمبر خود بخود چن لیے گئے تھے اور یہ سارے ٹکٹ ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے تھے۔

انہی چھ ٹکٹوں میں سے ایک میں 10 فروری کی قرعہ اندازی میں ان کا 2 لاکھ 91 ہزار ڈالر کا انعام نکلا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایک غلطی کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

Load Next Story