بھارتی سپر اسٹار نے پُرتعیش تقریب میں اپنے جڑواں بچوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جڑواں بہن بھائی کے نام طاقت، محبت اور حوصلے کی علامت ہیں، اداکار

بھارتی سپر اسٹار رام چرن کے یہاں 31 جنوری کو جڑواں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی

بھارتی سپر اسٹار کے یہاں 31 جنوری کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھیں اور اب انھوں نے ان کے نام رکھنے کی پُرتعیش تقریب کا انعقاد کیا۔

عالمی شہرت یافتہ تیلگو سپر اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونڈیلا نے حیدرآباد میں اپنی عالیشان رہائش گاہ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں شریک اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب خاندان میں شامل ہونے والے جڑواں بچوں کے نام جاننے کے لیے بیتاب تھے۔

اداکار رام چرن نے بتایا کہ ناموں کے انتخاب کا عمل نہایت ذاتی اور روحانی تھا اور اس سلسلے میں جوڑے نے اپنے اپنے والدین سے بھی مشاورت کی۔

رام چرن اور ان کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ باہمی مشاورت کے بعد بیٹے کا نام  شیو رام جبکہ بیٹی کا نام انویرہ دیوی رکھا ہے۔ یہ نام طاقت، محبت اور حوصلے کی علامت ہیں۔

شیو رام دو ہندو دیوتاؤں بھگوان شیو اور بھگوان رام کے ناموں کا امتزاج ہے جب کہ بیٹی کے نام کے حوالے سے اداکار نے بتایا کہ انویرہ میں ویرا بہادری کی علامت ہے اور ’ان‘ لامحدودیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بیٹی انویرہ کے نام سے جڑا دوسرا لفظ ’دیوی‘ کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ نسوانی طاقت اور تقدس کی نمائندگی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ رام چرن اور اپاسنا کی اس سے پہلے ایک بیٹی کلین کارا کونیڈیلا بھی جو 20 جون 2023 کو پیدا ہوئی تھی۔

 

Load Next Story