گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ایک آئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا جس کے دوران آئل ٹینکر کا ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق افراد کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کوٹری سے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون شادی کی تقریب میں آئے تھے اور شادی کی تقریب سے واپسی پرحادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور محسود قبائل سے تھا۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں حیدرآباد، کوٹری روانہ کی گئیں اور وہی ان کی تدفین کی جائے گی۔