ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری کی بدولت پاکستان کے ڈیری اور لائیو اسٹاک میں تاریخی سنگِ میل
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ادارہ جاتی ہم آہنگی، عالمی شراکت داری اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور ترکی کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے درمیان زرعی و لائیوسٹاک تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ایس آئی ایف سی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم یادداشتوں کے معاہدے میں خصوصی سہولت فراہم کی۔
معاہدے کے تحت زرعی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کا جامع فریم ورک تشکیل دیا گیا۔
دو طرفہ تعاون سے جدید کارپوریٹ لائیوسٹاک فارمنگ اور برآمدی ویلیو چین کی ترقی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان اور ترکی زرعی و لائیوسٹاک شعبہ میں ادارہ جاتی روابط، پرائیویٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔