آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، طلباء کا رینجرز ٹریننگ سینٹر کا دورہ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت سندھ کی 28 جامعات کے 450 سے زائد طلباء نے سندھ رینجرز کے رینجرز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران طلباء نے رینجرز کی دفاعی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے انہیں فوج کے عزم اور قربانی کا اندازہ ہوا۔ طلباء کے مطابق یہ وزٹ فوج اور رینجرز کی مہارت اور لگن کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
طلباء نے آئی ایس پی آر کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے قومی شعور اور ملک سے محبت میں اضافہ کرتے ہیں۔ طلباء نے سندھ رینجرز کی شب و روز خدمات اور سیکیورٹی میں کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا۔