بھارتی کپتان نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو آؤٹ آف سلیبس چیلنج قرار دیدیا
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کو آؤٹ آف سلیبس چیلنج قرار دے دیا۔
بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اس “آؤٹ آف سلیبس” چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سوریا کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کبھی کبھی امتحان میں ایسا سوال آ جاتا ہے جو نصاب (سلیبس) میں نہیں ہوتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ اسی طرح پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے خلاف بھی بھارت ہتھیار نہیں ڈالے گا بلکہ پوری تیاری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے عثمان طارق جیسے بولرز کے خلاف کھیلا ہے اور سب کھلاڑی اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان طارق نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی منفرد باؤلنگ ایکشن اور بہترین پرفارمنس کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے اور اب تک چند میچوں میں اہم وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔