عمران خان کے علاج کیلیے حکومت کی طرف سے مثبت اشارہ ملا ہے، بیرسٹر گوہر

ہمارے مطالبے میں خان صاحب کا متعلقہ اسپتال شفٹ کرنا اور ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ کرانا تھا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کیطرف سے عمران خان کے علاج سے متعلق ہمیں مثبت اشارہ ملا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے  مطالبے پر جلد عمل ہو جائے گا،  ہمارے مطالبے میں خان صاحب کا متعلقہ اسپتال شفٹ کرنا اور ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ کرانا تھا۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علاج کے دوران ہمارا نمائندہ بھی شامل ہوگا،امید ہے کہ حکومت اس مرتبہ سنجیدگی دکھائے گی۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ بروقت اور درست علاج کرانا خان صاحب کا بنیادی حق اور ذمہ داری ہے، خان صاحب کی صحت سے متعلق تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ

Load Next Story